|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2023

چین کے شہر شیان میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کا تودہ گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صوبے شانژی کے شہر شیان میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہےکہ شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے مٹی کا تودہ گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 6 افراد لاپتہ ہیں۔

 

 حکام کا کہنا ہےکہ مٹی اورکیچڑ تلے دبے مزید 6 افراد کی تلاش جاری ہے، مٹی کے تودے کی زد میں آنے والے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق علاقے میں 900 سے زائدگھروں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

حکام کی جانب سے علاقے میں ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں تاہم بارش کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔