|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2023

خضدار:  نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی نائب صدر میر سلمان زہری ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالوہاب غلامانی صوبائی سیکریٹری ریسرچ ایڈوکیسی میر دیدگ بزنجو صوبائی سیکریٹری تعلیم چیئرمین امین دوست بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کے ممبر چیئرمین مونسپل کمیٹی نال حاجی احمد نواز بلوچ میر عمران ساسولی آرگنائزر تحصیل زیدی نے خضدار پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو نماز مغرب کے بعد نیشنل پارٹی تحصیل زیدی سمان یونٹ کے نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما محمد جان ساسولی ولد استاد عبدالحکیم ساسولی اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں چند مسلح افراد نے انہیں زدو کوب کرنے کے بعد زبردستی ایک سفید رنگ کی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

بعد ازاں رات دو بجے کے قریب گورو کے راستے پر اندھیرے میں چھوڑدیا گیا اور محمد جان ساسولی کو سختی سے دھمکی دیتے ہوئے تنبیہ کی گئی کہ نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر سیاست کرنے جھنڈے لگانے کی کوشش کی۔

تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہونگے ہم اپنے نیشنل پارٹی زیدی کے کارکن محمد جان ساسولی پر مبینہ اغوا واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ محمد جان ساسولی کو اغوا کرنے اور ان پر تشدد کرنے والے عناصرکی بلاتاخیر گرفتاری عمل میں لائی جائے بصورت دیگر تین دن بعد نیشنل پارٹی پرمن احتجاج کرے گی۔

جسکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور واقع میں ملوث عناصر پر عائدہوگی انہوں نے کہا کہ سیاست کر نا ہر شخص کا جمہوری حق ہے اور اس حق کو دھونس دھمکی سے کوئی طاقت روک نہیں سکتا اگر اسطرح کے واقعات رونما ہونے لگے۔

تو سیاسی عمل میں پرامن ماحول متاثر ہوگی انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کے علاقے میں کوئی اور جماعت سیاست نہیں کرسکتا تو یہ انکی بھول ہے۔

ہمیں رواداری دوراندیشی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ہماری صدیوں سے قائم جمہوری اقدار قائم و دائم رہیں نیشنل پارٹی ضلع خضدار اور مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری سوچ اور سیاست میں پر امن جدوجہد کا قائل ہے ہم پر امن سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔

ہمارے نیشنل پارٹی زیدی کے کارکن پر مبینہ اغوا واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں میر سلمان زہری عبدالوہاب غلامانی اور دیگر نے کہا کہ محمد جان ساسولی پر تشدد اور اغوا کا عمل انتہائی غیر سیاسی غیر اخلاقی عمل ہے۔

جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ا نہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ واقع میں ملوث تمام عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنا ئے بصورت دیگر ہم سخت سے سخت احتجاج کریں گے اس سے قبل انہوں نے خضدار پریس کلب کے صدر اور سنیئر صحافی مولانا محمد صدیق مینگل پر قاتلانہ حملے کی شید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہمولنا محمد صدیق مینگل پر قاتلانہ حملہ واقع کو خضدار کے امن و امان کو خراب کرنے کی سازش قرار دیا۔

انہوں نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیااس موقع پر پارٹی کے ضلعی رابطہ سیکریٹری ناصر کمال بلوچ عابد شاہوانی علی اکبر زہری دھنی بخش قمبرانی وارث شاہوانی کونسلرحاکم بلوچ اور دیگر نیشنل پارٹی عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے