|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2023

کوئٹہ:  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری اور چیئرمین محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان سے نگراں وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند عمل ہے،

انوارالحق کاکڑ بلوچستان کو بہتر انداز میں سمجھتے اور احساس محرومی کا ادراک رکھتے ہیں۔

اتوار کو جا ری کر دہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ مدت اور اختیارات کم ہی سہی لیکن بلوچستان کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے،

انوارالحق کاکڑ بلوچستان کے سپوت ہیں اور روایات کا پاس رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کے بطور نگران وزیراعظم کے انتخاب سے بلوچستان میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہوگا۔