|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2023

بھارت میں مون سون کی بارشوں کا سلسلسہ جاری ہے۔ بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں کے باعث کم و بیش 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افرادتاحال لاپتہ ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں برس غیرمعمولی بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے سے علاقے میں سیلاب آگیا ہے جس نےپورے بھارت میں تباہی مچارکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مون سون بارشوں نے شہریوں کے لئے بہت زیادہ مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ بارشوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس سے توقع سے زیادہ تباہی دیکھنے میں آرہی ہے۔

 

مٹی کے تودے گرنے سے گھر، بسیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔ یہی نہیں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ریلوے کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ اس وقت متعدد ریلوے ٹریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ متعدد گاڑیاں اورجانورسیلاب میں پھنس کررہ گئے ہیں۔

حکام کے مطابق غیرمعمولی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث طوفانی بارشیں ہورہی ہیں۔ متعدد شاہراہیں بند ہونے سے معمولات زندگی متاثرہیں۔ لہِذاملبہ اٹھانے کے لئے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔