|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2023

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی و بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ممتاز قوم وطن دوست عظیم سیاسی رہنما قومی راہشون سردار عطا اللہ خان مینگل کی دوسری برسی کے مناسبت سے 2 ستمبر 2023 کے جلسہ عام کے حوالے سے پبلسٹی کمیٹی کا اجلاس سی سی ای ممبر و صدر بی این پی ضلع کوئٹہ غلام نبی مری کے زیر صدارت منعقد ہوا

جس کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ اعزازی مہمانان مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار تھی اجلاس میں کمیٹی ممبران میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران جمیلہ بلوچ شمائلہ اسماعیل مینگل بی ایس او کے سی سی ممبر صمند بلوچ زونل جنرل سیکرٹری عاطف رودینی بلوچ، اور ایڈوکیٹ فریدہ بلوچ بی این پی کے مرکزی سوشل میڈیا کے ممبر ادریس پرکانی، طلال رند، اور بیبرگ بلوچ نے شرکت کی۔اجلاس میں جلسہ عام کے تشتہر و کامیابی قائم کمیٹیوں کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں 2 ستمبر کو جلسہ عام میں قومی راہشون سردار عطا اللہ مینگل خان کے سیاسی فکر فلسفہ جدوجھد اور کلیدی کردار کو اجاگر کرنے و عوامی آگاہی کیلئے مختلف ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد جلسہ عام کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نیشنلزم کے علمبردار قومی راہشون سردار عطا اللہ مینگل نے بلوچ قوم کو وطن دوستی کیلئے وہ راہ دکھائی جس پر قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے قیادت میں جبر نا انصافیوں استحصال کے خلاف نئی جدت سے سرزمین کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں 2 ستمبر کا جلسہ عام راہشون سردار عطا اللہ مینگل کو خراج تحسین پیش کرنے اور راہشون کے فکر و فلسفہ اور عوامی آگاہی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا