|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2023

کوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ طلبا اور نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں تیزی، تنظیم کے کوآرڈینٹر حوران بلوچ کے گھر پر اداروں کے چھاپے

اور انہیں ہراساں کرنے اور لاپتہ آصف اور رشید کی ہمشیرہ سائرہ بلوچ کو دھمکیاں دینے کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرے اہتمام آج 16 اگست کو شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا نصراللہ بلوچ نے سیاسی پارٹیوں، طلبا تنظیموں، وکلا برادری اور سول سوسائٹی سمیت اہل کوئٹہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کو یقینی بنا کر جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کام کرنے والے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔