|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2023

نال:زیدی میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں ہمدردوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے خلاف نیشنل پارٹی نال کے جنرل سیکرٹری چیئرمین محمد اشرف ساسولی نیشنل پارٹی خضدار کے سابق صدر میونسپل کمیٹی نال کے وائس چیئرمین میر طیب بزنجو نائب صدر محمد اکبر بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے رکن مظفر بلوچ بی ایس او پجار کے ارگنائزر حسن بلوچ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ گزشتہ دنوں زیدی میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں ہمدردوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے

تاکہ نیشنل پارٹی بحیثیت جماعت وہاں اپنی سیاسی وتنظیمی سرگرمیوں کو جاری نہ رکھ سکے 12اگست کو پارٹی کے ایک کارکن محمد جان ساسولی کو اغواء کیا گیا

اور کل شام کو سمان زیدی میں پارٹی کارکنوں کے گھروں پر فائرنگ کی گئی اور دھمکی دے کر ہراساں کیا گیانیشنل پارٹی ایک سیاسی جمہوری جماعت ہے جمہوریت کے تمام اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے سیاسی جمہوری عمل میں شریک ہو کر کردار ادا کر نی چاہیے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج بھی ہمارے ضلع میں ایسے علاقے موجود ہیں

جہاں جبر طاقت سے ضمیر اور سیاسی آزادی پر پابندی عائد کر نے کی کوشش کی جارہی ہے نیشنل پارٹی کی ہمیشہ سے اصولی موقف رہا ہے بلوچستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے یہاں کسی بھی علاقے میں تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ طور پر پارٹی پروگرام پیغام پہنچانے پر کوئی رکاوٹ نہیں ہو نی چاہیے جیؤ اور جینے دو ہماری سیاست کا بنیادی رنگ ہونا چاہیے

نیشنل پارٹی کے جانب سے زیدی کے عوام کو یقین دلاتے ہیں نیشنل پارٹی سیاست میں انتہا پسندی دھونس دھمکی کا قائل نہیں بلکہ ہماری سیاست شائستگی تحمل دنیا کے سیاسی جمہوری اصولوں کے مطابق جد وجہد ہے،پارٹی کے لیے غیر جمہوری اقدامات نئے نہیں عوام کے حقوق کے تحفظ اور حصول کے لیے یہ جد وجہد جاری رہے گا آخر میں حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں غیر قانونی غیر جمہوری اقدامات میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لا کر تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں۔