|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2023

ڈیرہ مراد جمالی:  ڈیرہ مراد جمالی میں مسافر ویگن الٹنے نے ایک مسافر جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گنداواہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر ویگن لانڈھی اور نوتال کے درمیان میں ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔