|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2023

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابقہ سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات کیا۔

دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی حالات اور آنے والے انتخابات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما میر ظفر اللہ خان زہری، نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل خیربخش بلوچ، صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ،میر عبداللہ جان محمد شہی، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا خالد ولید سیفی ، حاجی محمد نواز کاکڑ، حاجی عین اللہ شمس بھی موجود تھے