|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2023

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصراللہ بلوچ بے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے عالمی دن کی مناسبت سے وی بی ایم کے زیرے اہتمام لاپتہ افراد کے مسئلے پر ایک روزہ سیمینار 30 اگست بروز بدھ بوقت 2 بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگی،

جس میں سیاسی پارٹیوں اور طلبا تنظیموں کے سربراہوں، انسانی حقوق کے رہنماوں، دانشوروں، وکلا اور صحافی برادری مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو سمینار میں شرکت کرنے کے لیے دعوت نامے دیئے جائینگے۔