|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2023

کراچی کے علاقے لیاری سے پولیس نے ایک مبینہ بھارتی جاسوس اور اس کے مقامی سہولت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا کہ پولیس اور خفیہ ایجنسی نے مشترکہ طور پر کلاکوٹ کے علاقے میں چھاپہ مار کر اکھل دیو اور ظہور احمد کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس سے 2 بھارتی پاسپورٹ، ایک پستول، غیر ملکی کرنسی، 6 موبائل فون، ایک ٹیبلٹ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ اکھل دیو ایک بھارتی جاسوس ہے جس نے ملک میں مختلف اہم اور حساس تنصیبات کا جائزہ لیا، تاہم ایس ایس پی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔