|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2023

کوئٹہ:سول ہسپتال کوئٹہ میں نگران مشیر عمیر محمد حسنی کا مسلح افراد کے ہمراہ ٹراما سینٹر کوئٹہ میں ڈاکٹرز پر تشدد اور توڑ پھوڑ کردی جس پر ینگ ڈاکٹرز سمیت ٹراما سینٹر کاعملہ سراپااحتجاج بن گئے ۔

گزشتہ روز مشیر ماینز و منرلز عمیر محمد حسنی اور امان اللہ نوتیزی سابقہ منسٹر کا ٹراما سینٹر میں مسلح افراد کے ساتھ لڑای جھگڑا اور توڑ پھوڑ اور عملے سے بدتمیزی کی گئی اورٹراما سینٹر کوٹہ کے وزٹ کے لیے آنے والے مشیر ماینز و منرلز عمیر محمد حسنی اور سابقہ منسٹرامان اللہ نوتیزی کا مسلح افراد کے ساتھ ٹراما سینٹر میں توڑ پھوڑ اور اسٹاف پر تشددبھی کیا گیا

جس کی وجہ سے ٹراما میں داخل سیریس مریضوں کی زندگی داو پر لگا دی ،لڑای جھگڑا اور تشدد کرنے والے شخص کی ایم ڈی ٹراما سینٹر سے بھی بدتمیزی کی گئی مشیر ماینز و منرلز عمیر محمد حسنی کے اس رویے کے خلاف ٹراما سینٹر کا عملہ سراپا احتجاج بن گئے ،ایم ڈی ٹراما سینٹر کوئٹہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم ٹراماسینٹر میں مریضوں کی ہمہ گیر طبی امداد کے لیے 24 گھنٹے فعال ہے اور ڈاکٹرز سمیت تمام طبی اسٹاف مختلف شفٹوں میں طبی خدمات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہیں ۔

ٹراما سینٹر میں ڈاکٹرز و طبی عملے کی انتھک محنت سے مریضوں کی غیر معمولی تعداد شفایاب ہورہی ہے۔ٹراما سینٹر کوٹہ میں سیکورٹی کے مسائل ہے جس کے لیے ٹراما سینٹر کوٹہ کی انتظامیہ نے کی مرتبہ اعلی حکام کو آگاہ کیا ہے۔