|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2023

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلق ہے۔ امریکا کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا سے گفتگو میں نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ ضروری نہیں امریکا کے ساتھ ہرمعاملے پر اتفاق ہو، ملکوں کے درمیان امور پر اتفاق اور اختلاف رہتا ہے۔

 
 

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ملکر پاکستان نے طویل جنگ لڑی ہے، ہم نے ملکر عالمی امن کیلئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکاسےقریبی تعاون ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ امریکی معاشرہ ایک متنوع حیثیت کاحامل ہے، گزشتہ200 برسوں میں امریکا نے زبردست ترقی کی۔ باقی ملکوں کیلئے امریکی ترقی سیکھنے کے مواقع ہیں۔