|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2023

کوئٹہ: نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان میر علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا دورہ کوئٹہ کلیدی اہمیت کا حامل اور بلوچستان کے عوام کے لئے باعث مسرت،حوصلہ و تقویت ہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔

نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے کہا کہ نگران وزیراعظم بلوچستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں انہوں نے امن وامان، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ لی۔ انہو ں نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے بلوچستان کے معاملات و مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں بلوچستان کے دیرینہ مسائل پر نتیجہ خیز پیشرفت حاصل ہوگی۔