|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2023

خضدار:  جھالاوان ایکشن کمیٹی خضدار کا احتجاجی دھرنا دوسرے ہفتے میں داخل کل سے سخت سے سخت احتجاج کا فیصلہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جھالاوان ایکشن کمیٹی کے صدر صابر حسین قلندرانی جنرل سیکریٹری مفتی جاوید احمد منصوری ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالصمد عمرانی رابطہ سیکریٹری غلام سرور پندرانی آفس سیکریٹری علی احمد نے کہا کہ خضدار میں موجود تمام ڈیپارٹمنٹس کے افسران اگر اپنے دفاتر کو بیروزگار نوجوانوں کے ہاتھوں آگ لگانا چاہتے ہیں۔

تو غیر مقامی افراد کی حاضری کی رپورٹ لیں ان دفاتر کو آگ لگادیں گے جو ہمارے نوجوانوں کے بجائے غیر مقامی افراد بھرتی کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

خضدار میں محکمہ جنگلات سمیت دیگر محکموں میں غیرمقامی افراد کی تعیناتی منسوخ کئے جائیں۔

تمام ڈیپارٹمنٹس کے افسران پر واضح کرنا چاہتے ہیں۔

کہ غیر مقامی افراد کی حاضری رپوٹ نہیں لیں اگر مقامی افسران حاضری رپوٹ میں کرنیمیں معاونت کریں گے۔

تو بیروزگاروں کیساتھ مظالم میں برابر کے شریک تصور کئیے جائیں گے۔

وہ افسران اور ان کے دفاتر آگ لگانے کے مستحق ہوں گے ۔

محکمہ جنگلات میں غیر مقامی نان لوکل افراد کی تعیناتی خضدار کے نوجوانوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کے مترادف ہے۔

زراعت میں غیر مقامی افراد کی تعیناتی کے بعد جنگلات میں غیر مقامی سفارشی افراد کوبھرتی کرکے یہاں کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم وزیادتی کی ہے۔

انہوں نے کہا خضدار کے مختلف محکموں اور خاص کر محکمہ جنگلات زراعت ہیلتھ لیبر ڈیپارٹمنٹ لائیو سٹاک ایجوکیشن سمیت تمام محمکموں میں بیقاعدگیوں اور نان لوکلز کی بھرتی مقامی بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم وزیادتی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خضدار کے بیروزگارو مہنگائی کے ستائے عوام کی قسمت پر رونا آرہا ہے۔

مہنگائی وبیروزگاری کے ستائے پریشان حال نوجوانوں پر نان لوکل افراد کی بھرتی کی خبریں مزید بجلی بن کر گر رہی ہے۔

یہاں کے منتخب نمائندوں کو ان مظالم پر اپنی زبان کھولنا چاہیئے مگر افسوس کیساتںھ کہنا پڑ رہا ہیکہ منتخب نمائندوں کے زبان کو تالے لگے ہوئے ہیں،

اور سیاسی جماعتیں خاموش رہ کر غیر مقامی افراد کی بھرتی جیسے گھناونے عمل کی سودا لگانے کی تاثر کو حقیقت اور سچ میں بدل ریے ہیں۔

جھلاوان ایکشن کمیٹی خضدار کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پیر سے سخت احتجاج کا عندیہ دیا،

جبکہ محکمہ جنگلات میں غیر مقامی افراد کی تعیناتی کے خلاف خضدار کے بیروزگار نوجوانوں کی بڑی تعداد نے جھلاوان ایکشن کمیٹی خضدار کی قیادت سے ملاقات کی اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی مزید نااہل نمائندوں و ضلعی انتظامیہ خضدار وتمام محکمہ جات کے کرپٹ سوداگر افسر شاھی کے خلاف بھرپور مہم چلانے اور لوگوں کو تحریک کا حصہ بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دئیے ۔