|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2023

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 2 گاڑیوں میں تصادم سے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔

 

دوسری جانب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے نواحی علاقے میں گزشتہ رات بارش کے دوران کار حادثہ کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جا گری۔

 

حکام کے مطابق کارمظفرآباد سےگاؤں جھینگ جارہی تھی کہ رات کے وقت شدید بارش کے دوران پھسلن کے باعث سیکڑوں فٹ نیچے دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔