|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2023

کوئٹہ : نگران صوبائی وزیر کھیل نوبزادہ جمال رئیسانی نے انڈر16سیف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم کے فاتحانہ آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے،

میزبان بھوٹان کیخلاف کامیابی پر پاکستانی فٹبال ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اور انڈر 16 ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا سبحان کریم کو پہلا انٹرنیشنل گول اسکور کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

امید ہے کہ ٹیم آئندہ میچز میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔