|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2023

کوئٹہ:جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحما ن بلوچ نے کہاکہ عوام اگر مسائل کا حل چاہتی ہے توالیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواران کا ساتھ دیکرانتخابی نشان ترازوکا ساتھ دے دیں جماعت اسلامی کو جب بھی جہاں بھی اختیار ات ملے ہیں

دیانت دار ی سے مثالی خدمات کے ریکارڈزقائم کیے بلوچستان کے مسائل کو صرف جماعت اسلامی نے اجاگرکیے بدقسمتی سے قومیت لسانیت فرقہ واریت اور ساحل وسائل کے نعرے لگانے والے سب آزماچکے اور ناکام ہوئے وہ خودان کے خاندان اور بچے قومی دولت سے مالامال جبکہ عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں

جماعت اسلامی بجلی بلوں،ادویات کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافہ کے خلاف ہر فورم ہر جدوجہد جاری رکھے گی کامیاب ہڑتال پرمتاثرین،مظلوم طبقات اور مہنگائی سے متاثرہ سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے آئندہ الیکشن کی تیاریوں مشاورت،انتخابی مہم کے حوالے سے امیدواران وذمہ داران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں نائب امیر صوبہ مولانا عبدالکبیر شاکر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،سید نورالحق ایڈوکیٹ ودیگر امیدواران وذمہ داران شریک رہے

اجلاس میں نامزدامیدواران وذمہ داران نے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تجاویزپیش کیے اس حوالے سے متفقہ فیصلے ہوئے۔شرکاء نے کہاکہ بلوچستان میں الیکشن کو ہائی جیک کرکے پسند کے نااہلوں کو قوم پر مسلط کیا گیا مختلف خوش نمانعروں وعدوں وبے عمل اعلانات کے ذریعے قوم کے ارمانوں کا خون کیا گیا بلوچستان کو ریگستان بنانے والے الیکشن قریب آتے ہیں

نئے نام نئی پارٹی کے ذریعے قوم پر مسلط ہوجاتی ہے جماعت اسلامی ان لٹیروں عوام دشمنوں کی سازشوں سے قوم کو آگاہ کریگی عوام الناس الیکشن میں دیانت دار دین دار لوگوں کا ساتھ دیں

جماعت اسلامی نے بلوچستان بھر میں اکثر علاقوں میں نیک نام دین دار دیانتدار خدمت کے جذبے سے سرشار امیدواروں کو کھڑے کیے ہیں عوام الناس مسائل،پریشانی،لٹیروں اورمافیاز سے نجات کیلئے آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں جماعت اسلامی کو ووٹ کا اعتماد دیکر مسائل سے نجات حاصل کریں ہم انشاء اللہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔