|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2023

کوئٹہ:نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پاک افغان سرحد کے قریب چترال بارڈر پر دہشتگردی کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں چار سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ انتہائی قابل مزمت ہے دہشت گرد واں کے خلاف فوری جوابی کارروائی میں 12 دہشتگردؤں کی ہلاکت پاک فوج کی جرات و بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں یکا ثبوت ہے،وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فوج نے دلیری سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے

کہ ارض پاک کے تحفظ کے لئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں نگران وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔