|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2023

واشک:ضلع واشک تحصیل بسیمہ میں ایک المناک کار حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین اور دو بچیوں جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ایڈوکیٹ عبد بلوچ اپنے خاندان سمیت خضدار سے بسیمہ آ رہے تھے

 بسیمہ کے علاقے کنو چڑھائی کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے باعث ایڈوکیٹ عبدالطیف بلوچ کے ماں، بیوی سمیت دو بچیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کردیا گیا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے مزید اعلاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے

لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیئے جاں بحق افراد کا تعلق بسیمہ کے علاقے سیاہوزئی سے بتائی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر واشک ہدایت اللہ بلوچ اور ایڈوکیٹ عبدالطیف بلوچ اور انکے ایک بچے شامل ہیں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر کے تعلق واشک کے علاقے ناگ سے ہے وہ ایڈووکیٹ عبدالطیف بلوچ کے قریبی دوست ہے۔