|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2023

بولان:بولان میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق 33مسافر زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شہدادکوٹ سندھ سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ مچھ بولان کے قریب گوکرت کے مقام پر الٹ گئی حادثے کی اطلاع پاکر مقامی لیویز فورس،سائبان کے رضاکار اور 1122 کے اہلکاروں نے ریسکیو عمل میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا جہاں شدید زخمیوں کو طبی امداد دی گئی زخمیوں میں متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

ایم ایس سول ہسپتال مچھ ڈاکٹر سجاد حیدر گمشادزئی کے مطابق جاں بحق افراد میں عبدالغنی ولد محمد عمر سکنہ شہداد کوٹ نور محمد ولد محمدنواز واستہ محمد جبکہ زخمیوں میں عطاء اللہ ولد جنگل سکنہ شہدادکوٹ محمداسماعیل ولد لطیف اللہ شہداد کوٹ دلدار ولد ملک بیگ شہداد کوٹ رحیم داد ولد نادم شہداد کوٹ نبی داد ولد نواز شہداد کوٹ بہاول ولد عید محمد اوستہ محمد عبداللہ ولد عیدمحمد اوستہ محمد سہیل ولد منظور اوستہ محمد اختر ولد قادرعلی شہداد کوٹ ظہیر احمد ولد حاجی انیس اوستہ محمد جبار احمد ولد غلام قادر سکنہ اوستہ محمدراجیش کمار ولد گدوند اوستہ محمد امام علی ولد حسین بخش سکنہ لاڑکانہ سدیم ولد عجاز شہداد کوٹ بابر ولد محمد شریف شہداد کوٹ نادر علی ولد خدابخش شہداد کوٹ عابد ولد اسداللہ شہداد کوٹ فرزانہ زوجہ نادرعلی شہدادکوٹ ثانیہ دختر نادرعلی شہدادکوٹ اللہ داد ولد حاجی خان شہداد کوٹ شریف بی بی زوجہ مجیب الرحمٰن شہداد کوٹ علی عباس ولد مولابخش شہداد کوٹ سجاد علی ولد اصغر شہداد کوٹ محمدالیاس ولد محمدنواز اوستہ محمد شفیع محمد ولد کریم داد روجھان جمالی مجیب الرحمٰن ولد محمد صالح شہداد کوٹ عبداللہ ولد بہار خان کوئٹہ محمد اسلم ولد محمد اسماعیل شہداد کوٹ اللہ ڈنہ ولد مابت خان گھڑی خیروعبداللہ ولد کرم حسین سکنہ اوستہ محمد حسن ولد کرم حسین سکنہ اوستہ محمد شامل ہیں۔

زخمی مسافروں نے مقامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ مسافر کوچ شہدادکوٹ سے کوئیٹہ جارہی تھی سبی کے قریب مسافر کوچ کی ہیڈ لائٹس بھی خراب ہوگئے تھے اندھیرا ہونے کی باوجود بھی ڈرائیور نے رخت سفر باندھ لیا تھا جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا مزید کاروائی مقامی لیویز انتظامیہ کررہی ہے۔