|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2023

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مستونگ اور پشاور کا رونما ہونا حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ریاست امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے ۔

بابرکت دن کے موقع پر بے گناہوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ فعل ہے۔خودکش بم دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت کئی قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا نہ ہی کوئی مذہب اپنے پیرو کاروں کو دہشت گردی کی اجازت دیتا ہے۔ دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا، ملک سیاسی، معاشی، آئینی بحران کا شکار اس کے ساتھ ساتھ امن و امان مسلہ بھی گھمبیر ہوتا جا رہا ہے، حالات ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔

ملک میں جمہوری و سیاسی عمل کو روکنے اور مذہبی انتہا پسندی کے حوصلہ افزائی کے جو نتائج ہیں وہ بد قسمتی سے اج عوام بھگت رہی ہے۔ بلوچستان کے حالات جان بوجھ کر خراب کیے جا رہے، وقت و حالات کا تقاضا ہے کے بلوچستان کے تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں، وکلا تنظیمیں اور سول سوسائٹی بلوچستان کے تمام مسائل پے مل بیٹھ کر کوئی لائحہ عمل ترتیب دے اس سے پہلے کے حالات مزید خرابی کی طرف جاہے اور بلوچستان ہمارے ہاتھ سے نکل جاے۔