|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2023

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اٹھارہویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو با آسانی 62 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے 368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 305 رنز بناسکی، عبداللہ شفیق 64 ، امام 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی رواں ورلڈکپ میں یہ دوسری شکست ہے، قومی ٹیم نے چار میچز کھیلے ہیں جس میں بھارت اور آسٹریلیا کے ہاتھوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد  آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔

آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 163 اور مچل مارش نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5 اور حارث سہیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف سب سے بڑا ٹوٹل کرنے والی ٹیم بن گئی

 367 رنز کی بدولت آسٹریلیا ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

اس سے قبل رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا نے 10 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف 344 رنز بنائے تھے۔

پلیئنگ الیون میں تبدیلی

آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شاداب خان کی جگہ اسامہ  میر کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ کےلیے اچھی ٹریننگ کی ہے اور  کئی اچھے پریکٹس سیشن کیے ہیں، اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھاکر جیتنے کی کوشش کریں گے  اور  جلدی وکٹ لینے کی کوشش کریں گے۔

 بابر اعظم   نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف بیٹرز کو اچھی کارکردگی دینی ہوگی ہم صرف مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں،  شاداب کی جگہ اسامہ میر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیاہے 

دوسری جانب  آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ  ہم ٹاس جیتتے تو بولنگ کرتے۔