|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2023

کوئٹہ:نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ صوبے میں جرائم کی روک تھام کیلئے کنٹرول سینٹر کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،بارڈر کے سرحدی علاقوں میں غیر قانونی مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کو بہتر طور پر مینج کیا جاررہا ہے

،میگا ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کی جانے والی معلومات کی روشنی جرائم کی روک تھام کا موثر میکنزم تشکیل دیا جاسکتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر آئی جی آفس کوئٹہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر میر علی مردان خان ڈومکی نے شہدائے پولیس کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،دورے کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے کی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سلامی پیش کی۔

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے کنٹرول سینٹر کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے بارڈر کے سرحدی علاقوں میں غیر قانونی مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کو بہتر طور پر مینج کیا جاررہا ہے ،میگا ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کی جانے والی معلومات کی روشنی جرائم کی روک تھام کا موثر میکنزم تشکیل دیا جاسکتا ہے ،

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام پولیس تھانوں میں مینوئل کی جگہ کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کے نظام سے متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی ، دور جدید کے تقاضوں کے مطابق پولیس کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لئے اپنایا گیا نظام قابل تعریف ہے ، بلوچستان پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بحالی امن کے لئے بلوچستان پولیس کے جوانوں نے دیگر سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے ، پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے حسب ضرورت وسائل فراہم کریں گے ۔