|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2023

گوادر :کارکن اپنی جدوجہد کو تیز کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حق دو تحریک بلوچستان میں شمولیت کی دعوت دیں، عوام پر کسی طور ظلم کو برداشت نہ کریں بلکہ اس کے خلاف پرامن جمہوری مزاحمت کریں، حق دو تحریک کے قائدین کا اجتماع سے خطاب تفصیلات کے مطابق حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے تحصیل گوادر کے کارکنان کا اہم اجتماع کا انعقاد کیا گیا

جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کیاجتماع سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، حسین واڈیلہ، نوید کلمتی، حفیظ کیازئی اور اکرم فدا نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان زیادہ سے زیادہ عوام کو حق دو تحریک میں شمولیت کی دعوت دیں

. حق دو تحریک بلوچستان ایک عوامی تحریک ہے اور عوام ہی اس کی بنیاد ہے اس لئے عوام کی بھلائی کے لئے جدوجہد تیز کی جائے اور عوام پر ہونے والا کوئی ظلم برداشت نہ کیا جائے بلکہ پرامن جمہوری مزاحمت کی جائے حق دو تحریک بلوچسان بلوچ کی بقا کی جنگ کا نام ہے یہ تحریک اپنے حقوق کے اصول تک یہ جنگ جاری رکئے گا

یہ تحریک گوادر سے شروع ہو کر پورے بلوچستان بلکہ پاکستان تک معروف ھوگیا اس تحریک کا مقصد مظلوم محکوم محروم عوام کی ترجمانی ھے اتنی بڑی تحریک جو اپنی منفرد انداز جمہوری مزاحمت کی وجہ سے پورے بلوچستان میں مقبول ترین سیاسی جمہوری مزاحمتی تحریک بن چکا ھے اور پورے بلوچوں کے دلوں میں گھر کرچکا ھے اسلئے اس تحریک سے جڑے کارکنان کا بھی دل سمندر جیسا بڑا ھونا چایئے

کیونکہ اس تحریک کے شہرت اور مقبولیت کی ایک وجہ اس کی عوامی قوت ھے اس تحریک کا مقصد اپنے لوگوں میں جوڈ پیدا کرنا ھے لوگوں کی دلوں کو ایک دوسرے کیلئے محبت سے سرشار کرنا ھے سماج میں وہ شعور پیدا کرنا ھے اسی شعور سے بیدار ھوکر بلوچ قوم اپنی اتحاد برقرار رکھے. اتنے بڑے مقصد کے حامی اور تحریک کا کوئی بھی کارکن اگر آپسی سماجی معاملوں میں کمزور پایا گیا علاقائی اور معاشرتی معاملات میں اپنے لوگوں میں توڑ پیدا کرنے کا سبب بنا یا آپس میں تعصب پیدا کرگیا تو پھر یہ سب اشارے تحریک کے آئین اور مقصد کے خلاف ہونگے اس لئے حق دو تحریک کے عوامی آئین کے اندر رہتے ہوئے عوامی خدمت کی جائے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے خواتین کے ذریعے بھی حق دو تحریک کے دعوت کو عام کرنے کی بھی ہدایت کی۔