|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2023

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ، پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماں اصغر خان اچکزئی، نصر اللہ زیرے، احمد جان، ملک عبدالمجید کاکڑنے کہا ہے

کہ افغان کڈوال عوام کی جبری بے دخلی اور کسٹم کے چھاپوں، فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آج کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی تاجر برادری اور عوام ہڑتال کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر مابت کاکا، ملک خان ولی ناصر، زبیر شاہ، جمال الدین رشتیا، منان کاکڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اصغر خان اچکزئی، نصر اللہ زیرے، ملک مجید کاکڑ، احمد جان اور دیگر رہنماں نے کہا کہ پشتون قوم مختلف مسائل میں گری ہوئی ہے

سی پیک کو روک کر بد امنی کو جواز پیدا کیا گیا جس کی وجہ سے مسائل بڑھتے جارہے ہیں ہمارا صوبہ بھی انہی مسائل سے دوچار ہے اور ہمارے راستوں پر قدغن لگائی جارہی ہے دہشت گردی کی وجہ سے مساجد،،مولوی، مدرسہ، جنازہ اور کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ان پر حملے ہورہے ہیں حکمرانوں کو 70 سال سے پاسپورٹ کی یاد نہیں آئی ایک دم افغان پشتون کے حوالے سے پاسپورٹ کی شرط لاگو کرکے مسائل کو گھمبیر کیا جارہا ہے ڈیورنڈ لائن کے معاہدے کے باوجود پشتون افغان کو 70 سال سے مشکلات میں دھکیلا جارہا ہے اور شناختی کارڈ کے نام پر ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے تاکہ پشتونوں کی الگ سے شناخت کی جاسکے۔ یہ مسئلہ پشتون افغان ملت کو درپیش ہے

افغانیوں کو اپنے بال بچوں اور والدین کی طرح خیال کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت وزیر اعظم، پی ڈی ایم کے نمائندے کی حیثیت سے کام کررہی ہے وہ بنیادی فیصلے نہیں کرسکتے 45 سا ل قبل کڈوال آئے تھے اور ہم غیر قانونی فیصلے کو رد کرتے ہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ان کے ساتھ برتا کیا جائے اور انہیں اپنے وطن واپس بھیجنے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے

ریاستی اداروں اور ریاست کی پشتون افغان دشمن پالیسی، فورسز کی بھتہ خوری اور ملک کے دیگر شہروں میں پشتونوں کے کاروبار پر کسٹم اور پولیس کے چھاپوں لیاقت بازار، بلیدہ پلازہ، فائر بریگیڈ پلازہ کی دکانوں کو سیل کرنے۔ فلسطین کے نہتے عوام پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف چمن اور ایران بارڈر پر کاروبا رکی بندش اور چمن میں پاسپورٹ کی آمدو رفت کی آڑ میں کاروبارپر پابندی پشتون بلوچ سیاسی رہنما ں کارکنوں کے خافل مقدمات اور گرفتاریوں بلوچستان اور پشتونخوا وطن میں دہشت گردی انتہا پسندی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور بدامنی کے خلاف آج کوئٹہ شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی۔ تاجر برادری اور عوام تعاون کریں۔