|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2023

واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ محفوظ بنائے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ میں پہلے ہی میسجز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہے۔

اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں کالز کی سکیورٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

 

میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین واٹس ایپ پر کالز کے دوران آئی پی ایڈریس کو چھپا سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت صارف کی کال واٹس ایپ سرورز کے ذریعے کی جائے گی۔

اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر دیگر افراد کے لیے آپ کی لوکیشن کے بارے میں جاننا بہت مشکل ہو جائے گا۔

اگرچہ اس فیچر کو استعمال کرنے سے کالز کو زیادہ تحفظ مل سکے گا مگر کال کوالٹی کسی حد تک متاثر ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ میں نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو میوٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر سے صارفین اپنے ڈیٹا کو سائبر حملوں سے زیادہ تحفظ فراہم کر سکیں گے۔

آئی پی ایڈریس کو چھپانے والا فیچر کیسے استعمال کریں؟

یہ فیچر آپشنل ہے یعنی صارف کو خود اسے ان ایبل کرنا ہوگا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

سیٹنگز میں پرائیویسی کے سیکشن میں ایڈوانسڈ آپشن کو سلیکٹ کریں۔

وہاں پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس ان کالز کے آپشن پر کلک کرکے اسے ان ایبل کر دیں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس فیچر کے استعمال سے کال کا معیار کسی حد تک متاثر ہو سکتا ہے۔