|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2023

نگران وزیرمذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کردیا۔

 وزیرمذہبی امورانیق احمد نےکہا کل کابینہ نے حج پالیسی  منظور کی ہے،وزیراعظم کی حج پالیسی پر رہنمائی پر شکرگزار ہوں،سعودی حکام اور سعودی وزیر حج نے ہم سے بہت تعاون کیا،

 وزیرمذہبی امور  نے مزیدکہا کہ کھبی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج اگلے سال کی نسبت سستا ہو،گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزار کا تھا،اس سال حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگا،اس سال  1 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔مدینہ میں 8 دن کی بجائے 4 دن رہنا چاہے تو حج پیکچ مزید 30،35 ہزار کم ہو جائے گا۔

سیکریٹری حج نے واضح کرتے ہوئےکہا کہ حج پیکج میں قربانی کے پیسے شامل نہیں ،60 ہزار روپے قربانی کے لئے الگ فراہم کریں گے، مختصر حج کے لئے اضافی 75 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے، آپ ہمیں جلدی پیسے ادا کریں تاکہ اپ کو بہترین جگہیں ملے،27 نومبر سے  12 دسمبر تک جج درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

انیق احمد نےکہا حاجیوں کو موبائل اپلیکیشن دی جائے گی وہ گم نہیں ہوں گے،جبکہ نیٹ ختم ہونے کی صورت میں بھی اپلیکیشن چلے گی،حاجی دوران حج لاتعداد کالز پاکستان کر سکیں گے،جس میں 7 جی بی کا انٹرنیٹ پیکچ ہوگا۔

وزیر مذہبی امور نےکہاہم پاکستانی تمام خواتین حجاج کو عبائیہ دیں گے اس کی پشت پر پاکستان کا پرچم ہوگا، ڈالر کے پیش نظر کے لئے سپانسرز حج اسیکم ہوگی، اسپانسرز اسیکم میں قرعہ اندازی نہیں ہوگی، کم دورانیے والا حج بھی متعارف کروایا گیا ہے،شارٹ حج میں عازمین 20،21 دن میں حج کرکے واپس آجائیں گے۔

روڈ ٹو مکہ کی سہولت سعودی عرب نے پاکستان کو دی،سعودی حکومت نے اسلام آباد سمیت کراچی کو روڈ ٹو مکہ میں شامل کرلیا ہے،روڈ ٹو مکہ میں اسلام آباد سمیت کراچی لاہور پشاور اور کوئٹہ کی سفارش کی تھی۔

وزیر مذہبی امور کا کہنا ہےکہ اس بار ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا کوٹہ پاکستان کو ملا ہے۔حج پالیسی 2024 پر تین ماہ میں بہت محنت کی، نگران حکومت میں ہم سے اچھے کام ہوجائیں تو حجاج کی دعائیں ملے گی۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 2024 میں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔