نوجوان بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں چیئرمین انہیں مایوس نہیں کریں گے، آصف زرداری
پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی فلاسفی اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر ثابت قدم ہیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے جو طبقاتی استحصال سے پاک ہوگا ۔جمہوریت کی بحالی کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے جیالوں ‘کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہداء جمہوریت قوم کے ہیرو ہیں
کوڑے کھانے اور قید کاٹنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایسے بہادر اور ثابت قدم کارکن پارٹی کا انمول سرمایہ ہیں ۔
محترمہ بینظیر بھٹو شہید جب کچرے کے ڈھیر سے بچوں کو رزق تلاش کرتے ہوئے دیکھتی تھی تو انہیں سخت دکھ اور تکلیف ہوتی تھی ‘
شہید بینظیر بھٹو کے پاکستان میں بچوں کے ہاتھوں میں کتاب ‘ نوجوان کو روزگار ‘ کسانوں کو محنت کا منصفانہ پھل ‘مزدوروں سے انصاف ہوگا ۔
اگلے جہاں میں جنت اعمال سے ملے گی مگر اس جہاں میں اپنی دھرتی کو جنت بنانے کی جدوجہد جاری ہے ۔ صدر آصف علی زرداری۔
آئین کی اصل صورت میں بحالی کیلئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے اپنی زندگی قربان کی آگ اور خون کے دریا پار کیئے تھے۔
یہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا کارنامہ ہے کہ آج بولنے کی آزادی ہے۔
اگر کوئی ہمارے خلاف بھی بولتا ہے تو یہ بھٹو شہید کا کارنامہ اور جیالوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
آزاد باوقار ‘خود مختار پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا ۔
انشاءاللہ ہم ترقی یافتہ خود مختار پاکستان کی تعمیر کریں گے جس کیلئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے جان کا نذرانہ دیا تھا۔
قوم خاص طور نوجوان بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انہیں مایوس نہیں کریں گے۔