|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2023

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے الیکشن کے بعد پی پی اور (ن) لیگ کی مخلوط حکومت کا امکان ظاہر کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اچھا گمان رکھیں، الیکشن 8 فروری کو ہوجائیں گئے، الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن میں سب کوبرابری کی بنیاد پرموقع ملنا چاہیے، کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پرقدغن نہیں ہونی چاہیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امکان ہے الیکشن کے بعد (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں کسی کو دو تہائی اکثریت ملتی ہے تو وہ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کرسکتاہے۔