اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے آرٹیکل 99 کا سہارا لے لیا۔
انتونیو گوتریس کی جانب سے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی صورتحال اس طرف بڑھ رہی ہے جہاں سے کوئی واپسی نہیں، موجودہ صورتحال پر قابو نہ پایا تو خطے اور عالمی امن پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرار داد تیار کر لی جس میں انتونیو گوتریس کے خط پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔