|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2023

کوئٹہ:شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ،عدالت نے مقدمہ میں پولیس کے ایک اور گواہ کا بیان قلمبند کرلیا۔جمعرات کے روز سیشن کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(VII)کی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت پولیس نے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا،

دوران سماعت شہید صحافی کے اہلخانہ کی جانب سے کبیر بڑیچ ایڈووکیٹ معزز عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ مقدمہ میں پولیس کے ایک اور گواہ سب انسپکٹر نادر نے معزز عدالت کے سامنے پیش ہوکر مقدمہ سے متعلق اپنا بیان قلمبند کرایا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(VII)نے آئندہ سماعت پر پولیس کے ایک اور گواہ کواپنا بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔