ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان کے گورنر کے سیکورٹی ایڈوائزر علی رضا مرحمتی نے کے مطابق جمعرات کی رات ملسح افراد نے راسک کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس میں 11 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
راسک ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان کا جنوبی شہر ہے ۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر کے سیکورٹی ایڈوائزر نے بتایا ہے کہ ملسح افراد کے حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ حملے کے وقت پولیس اسٹیشن میں موجود اہلکاروں نے ایک ملسح افراد کو ہلاک اور زخمی کردیا۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شہر راسک کے پولیس اسٹیشن پر آدھی رات کے وقت حملہ ہوا ہے۔
دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس اور ملسح افرادکے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے اور متعدد پولیس اہلکار بھی شہید اور زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہناہے اس وقت شہر راسک پوری طرح کنٹرول میں ہے اور حالات معمول پر ہیں۔