|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2023

کوئٹہ: ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق نئے تعینات ہونے والےصوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے دفتر کے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں انہوں نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو مل کر انتخابات کیلئے کام کرنا ہے اور فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران ایمانداری اور محنت سے کام کریں۔