|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2023

تفتان:اہلیان تفتان کی ریلی بازار کے مختلف شاہراہوں سے مارچ کی صورت میں گشت کرتے ہوئے بازار کے مین چورنگی میں اجتماع کی صورت اختیار کر گیا جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبد الرحیم خلجی ، محمد آصف لانگو نے کہا کہ اسلام آباد میں بلوچستان سے جانے والے پرامن لانگ مارچ کے شرکا، لاپتہ افراد کے لواحقین، خواتین اور بچوں پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بیٹیوں کو پنجاب اور اسلام آباد کی پولیس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا حالانکہ نگران وزیر اعظم جن کاتعلق بلوچستان سے ہے اس پر لازم تھا کہ وہ ان بیٹیوں پر تشدد سے قبل خود ان کے درمیا ن پہنچ کر ان کو یقین دھانی کراتے ہوئے اپنے اختیارات بتا کر ان کے سروں پر دوپٹہ ڈال دیتے تو صورتحال اس حد تک نہ پہنچتی جن کی وجہ سے بلوچستان کی بیٹیاں کو تشدد کا شکار بنایا گیا انھیں گرفتار کیا گیا

اس سلسلے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طورپر وفاقی حکومت پرامن مظاہرے کو پرتشدد بنانے والوں کو بے بقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں اور بالاچ بلوچ کے قتل کے حقائق معلوم کرنے کے لئے کسی بھی حاضر سروس جج صاحب کی سربراہی میں کمیشن بناکر حقائق منظر عام پر لانے کی کوشش کریں ۔ اس سے پہلے کے معاملہ کوئی اور صورت اختیار نہ کریں بلوچستان کے عوام پر امن ہیں اور وہ انصاف کی توقع رکھتے ہیں کہ انھیں انصاف ملے اور ان کے پیارے جو مسنگ ہیں انھیں منظر عام پر لایا جائے۔