|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2024

پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا اجلاس کو جی پی اے کے مین کانفرنس ہال میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ پی سی ٹی اینڈ وی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور گوادر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، چیئرمین سی او پی ایچ سی ایل یو بو، لسبیلہ یونیورسٹی کے فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین ڈاکٹر کمال احمد، رجسٹرار گوادر یونیورسٹی دولت خان، ڈائریکٹر فنانس جی پی اے محمد حنیف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس گوادر یونیورسٹی رحمت اللہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کی ممبران نے کئی ایجنڈا آئٹمز پر تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا اور PCT&VI کو ملک کا ایک مشہور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بنانے کے لیے اہم پالیسی فیصلے لیے۔