|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2024

سمی دین بلوچ نے وکیل عطاء اللہ کنڈی اور ایمان مزاری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایچ او کوہسار کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو بلوچ دھرنا شرکاء کو ہراساں کرنے اور اسلام آباد پریس کلب سے بے دخل کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو بلوچ دھرنا شرکاء سے اسپیکر چھیننے والے نامعلوم افراد کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالت فریقین کو بلوچ دھرنا شرکاء سے چھینے گئے اسپیکر واپس کرنے کے احکامات جاری کرے،

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت فریقین کو بلوچ دھرنا شرکاء کے خلاف تربت سے اسلام آباد تک درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے