|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2024

آواران:اب ٹھپہ ماری نہیں چلے گی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے مقابلہ کرنا ہوگا نیشنل پارٹی عوام کے حق رائے دئی سے آٹھ فروری کو استحصالی طبقہ کو شکست سے دوچار کرکے آواران کو ترقی و خوشحالی کی جانب لے جائے گی ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چیئرمین خیرجان بلوچ نے جھاوُ میں ایک عظیم الشان شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جھاوُ آواران کے معرروف سیاسی و قبائلی شخصیت و بزنجو آواران کے دیرانہ ساتھی حاجی عبدالقدوس بزنجو،کونسلر عبدالغنی ساسولی،یوسف ساسولی اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور عزیز و اقارب کے ساتھ بزنجو کاروان کو خیرآباد کرکے نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے شمولیتی جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چیئرمین خیرجان بلوچ،مرکزی سیکرٹری انسانی حقوق میر شاوس حاصل بزنجو،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما بی ایس او کے سابق چیئرمین واحد رحیم بلوچ،سینئر رہنما حاجی واحد حسن،نیشنل پارٹی کے رہنما بی ایس او کے سابق چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد یار بزنجو،ایڈوکیٹ عبدالوہاب بزنجو،حاجی ظفر زھیر،ڈاکٹر نذر شاہ بخاری،بی ایس او کے مرکزی رہنما شفیق مہر،تحصیل جھاوُ کے جنرل سیکرٹری اسلم بلوچ و دیگر نےخطاب کیا

نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چیئرمین خیرجان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے حاجی عبدالقدوس امین بزنجو و دیگر تمام دوستوں کو نیشنل پارٹی شامل ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہ ان کی شمولیت سے نیشنل پارٹی مزید مضبوط و منظم ہوگی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عام غریب،دہکان،کسان، مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے اس بار آواران کے عوام نیشنل پارٹی کو کامیاب کرکے استحصالی طبقہ کو شکست سے دوچار کریں

نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر آواران کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کریگی روڈ، اسکول، ہسپتال، پانی،بجلی روزگار،امن و امان نیشنل پارٹی کی اولین ترجیحی ہوگی انہوں نے کہا سابق حکمرانوں نے آواران کے عوام کو چالیس سالوں سے ایسا کچھ نہیں دیا اور نا ایسا کوئی کام کیا جس سے عوام مستفید ہو جس کی وجہ سے آواران ضلع باقی ضلعوں کی مانند پسماندہ ترین ضلع بن چکا ہے دو دفعہ وزیر اعلٰی،سپیکر،اور مختلف اہم وزارتوں پر فائز ہونے کے باجود آواران کے لئے کچھ نہیں کرسکا اس سے بڑی بدبختی آواران کے عوام کے لئے اور کیا ہوگی آٹھ فروری کا دن عوام کی خوشحالی کا سورج لیکر طلوع ہوگا عوام کے اس جمغفیر نے یہ ثابت کردیا ہے عوام نے اپنا فیصلہ نیشنل پارٹی کے حق میں دے دیا ہے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نیشل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری انسانی حقوق میر شاوس حاصل بزنجو نے کہا کہ یہ کونسا انصاف ہے کہ لوگوں لاپتہ کرکے انکو سالوں سال سے غائب کرکے ان کے خاندانوں کو ازیت دیں انہوں نے کہا پاکستان کے قانون ہر گز اس چیز کا اجازت نہیں دیتا ہے کہ آپ ے شہریوں کو سالوں سال غائب کریں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین بچوں کو روزانہ احتجاجی کیمپ میں دھمکیاں دیتے ہیں کہ اپنا احتجاج ختم کریں انہوں نے کہا آج نیشنل پارٹی کے اس جلسے کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی انشاللہ نیا سال اور آواران میں نیشنل پارٹی کی کامیابی ایڈوانس میں مبارک ہو انہوں نے کہا آواران میں الیکشن کے اعلان کے بعد چند مصنوعی سیاستدان ایک بار پھر متحرک ہورہے ہیں عوام کو پیسوں کی لالچ دے کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں انشاللہ اس بار ان کے پیسے بھی نہیں چلے گا جن طاقت ور طبقات نے ہر پانچ سال کے ان کو لاڈا بنا کر لایا تھا

اب انہوں نے بھی اسکے لانے سے انکار کردیا ہے نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر نظر شاہ بخاری نے جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالقدوس امین بزنجو اور دیگر تمام دوستوں کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان نیشنل پارٹی آواران مکمل طور طاقت کا مظاہرہ کرے گا انہوں نے کہا گزشتہ چالیس سالوں سے آواران کے عوام کو زندگی کے تمام سہولتوں سے محروم کرنے والوں کو عبرتناک شکست دینگے انہوں نے کہا کہ میں خود بھی اس گناہ میں شامل ہوں جوکہ ایک چالیس سالوں سے عوام کو اذیت دیکر آرہے تھے اب میں نے اپنے عزیز واقارب کے ساتھ بزنجو کاروان کو چھوڑ کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے ایک سیاسی جماعت کا حصہ بن چکا ہوں

انہوں نے کہا جس دن نیشنل پارٹی کے شمولیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا اسی دن چند لوگ اپنے ناکامی کو چھپانے کے لیے مختلف ہربہ استمعال کرتے ہیں انہوں نے کہا اب نیشنل پارٹی کا جلسہ شروع ہوا ہمارے مہمان دور دور سے ارہے تھے ان کے ورکر نے وقتی طور آکر پنڈال میں چند تصاویر نکال کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ پنڈال خالی انہوں نے کہا اب ہمارا پروگرام شروع ہوچکا ہے

اب اپنے ورکر کو بھیجوں پتہ چلے گا کہ کتنے لوگ پنڈال میں موجود ہے ۔بی ایس او کے سابق مرکزی چیرمین واحد رحیم بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میر عبدالقدوس بزنجو دو مرتبہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے باوجود کراچی ٹو آواران روڈ کی تعمیر تک نہیں کرسکا انہوں نے کہا کہ ہر پانچ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار کا مزہ لے کر عام غریب عوام کے لیے کو ترقیاتی کام نہیں کیا ہے انہوں نے کہا جیسا کہ دوستوں نے سابق حکمرانوں کے کرپشن کے لمبی داستان پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام آٹھ فروری کو اپنے قیمتی ووٹ نیشنل پارٹی کو دے کر کامیاب کریں انشاللہ نیشنل پارٹی ترقیاتی کام اور غریب بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے

جلسے کے دوران نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ نے تمام شمولیت اختیار کرنے والوں کو نیشنل پارٹی کے بیرک پہنایا آواران کے تحصیل جھاؤ میتگو سے محمد یعقوب ملازئی جھاؤ لنجار سے محمد دین ولد ماسٹر صالح بلوچ عبدلقادر ملازئی جھاؤ حمید آباد سے یاسین بلوچ نونڈرہ ڈھل شہر ارشاد لانگو جھاو لعل بازار استاد نادر رخشانی استاد زاہد علی ساجدی جھاؤ ڈولیجی ڈاکٹر عبدالسلام جھاؤ کوٹو مولا بخش ولد ولیداداد چنال جھاؤ کھچ کمبی دولت خان خیر بخش امیر بخش لعل بخش ندیم احمد محمد سلیم جھاؤ غلام محمد گوٹھ عبدالمجید ساجدی مصطفیٰ امیرزئی جھاؤ لنجار سے عرض محمد مہراللہ و دیگر سیکنڑوں کی تعداد بزنجو کارواں سے استعفی دیکر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔