اسلام آباد:کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے صوبہ بلوچستان کے مستحق خاندانوں کی اہم غذائی ضروریات کو پورا کرتے ھوئے 7000 فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل قلات، سبی اور پشین میں شروع کر دیا جوکہ کنگ سلمان ریلیف فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ پاکستان 2023-2024 کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔
منصوبے کے تحت ضلع قلات اور سبی میں 5000 جبکہ پشین میں 2000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے جائیں گئے
اس فوڈ پیكج میں تمام ضروری اشیائے خرد ونوش شامل ہیں۔
ایك فوڈ پیك 95 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو گرام دال چنا، 5 لٹر كوكنگ آئل اور 5كلو گرام چینی شامل ہیں۔
ان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل PDMA مقامی حکومتی انتظامیہ، BSDSB کے مشترکہ تعاون اور کوششوں کے ذریعے تقسیم کیا جا رہا ہے۔ جس سے چاروں اضلاع میں 49000 افراد مستفید ہونگے ۔