|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف شہروں میں انتخابی عمل کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر فائرنگ ،دستی بم حملے اور راکٹ کے حملے ہوئے ہیں ۔ بلوچستان کے شہروں تربت ، پنجگور،بلیدہ ،جیونی، زمران ، خاران، خیر آباد میں دستی بموں سے پولنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا جس سے متعدد افراد کے زخمیوں ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

جبکہ پولنگ اسیٹشنوں میں ووٹ ڈالنے کا عمل تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
یہ ابتدائی اطلاعات ہیں ۔ ہمارے نمائندوں کی طرف سے جیسے ہی مزید اطلاعات آئیں گے اس کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔