کوئٹہ: نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کوئٹہ میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا ۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان بھر میں عام انتخابات کا عمل پر امن طور پر جاری ہے عوام اپنا حق رائے دہی پر سکون طور پر استعمال کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی نگراں حکومت نے امیدواروں اور ووٹرز کے تحفظ کے لئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہے اور سیکورٹی کے لئے پاک فوج ، ایف سی، پولیس اور لیویز کے جوان بحالی امن پر معمور ہیں۔ علی مردان ڈومکی نے کہا کہ انتخابات کا عمل صاف شفاف اور پرامن طور پر پایا تکمیل کو پہنچے گا اور میں ذاتی طور پر انتخابی عمل میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں