|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے الیکشن کمیشن لاہور میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر شیری رحمٰن الیکشن کمیشن پنجاب کے مرکزی دفتر پہنچی، امجد حسین ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخابات کے دن انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس کی بندش پر تشویش ہے، آج موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا جمہوریت اورانتخابی عمل کی نفی کرے گا۔

انہوں نے دریافت کیا کہ پولنگ ایجنٹس اپنی شکایات ہم تک کیسے پہنچائے گے؟ ہمارا تو سارا کمیونیکیشن کا نظام ہی انٹرنیٹ پر انحصار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ الیکشن کمیشن فوری انٹرنیٹ سروس اور موبائل نیٹ ورکس بحال کرے۔

شیریں رحمٰن نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے وکلا اس معاملے پر عدالت میں بھی پٹیشن جمع کرائیں گے۔