|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2024

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ  زخمی ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ کے حامی میران شاہ میں احتجاج کر رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر  پر احتجاج کیا جا رہا تھا، پولیس نے فائرنگ اور  آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ محسن داوڑ کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، فائرنگ سےمحسن داوڑکےکچھ ساتھی بھی زخمی ہیں، تمام زخمیوں کومیرانشاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔