|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2024

کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف مقامات پر انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیکر شاہراوں کو بلاک کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سیاسی جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی ،جمعیت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی ، ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی ، پشتون خواہ نیشنل عوامی پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شاہرواں پر دھرنا دیکر روڈوں کو بلاک کردیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نیشنل پارٹی کے رہنماء عطااللہ بنگلزئی کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دیکر سریاب روڈ پود گلی چوک پر کو بلاک کردیا۔ایچ ڈی پی کے کارکنوں نے مشرقی بائی پاس پر دھرنا دیے دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شریف خلجی کی قیادت میں پارٹی کارکن شارع اقبال پر احتجاج کر رہے ہیں ۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ورکرز نے زرغون روڈ پر دھرنا دیکر روڈ کو بلاک کر دیا ، جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے موسی کالونی سریاب روڈ پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔

جبکہ پشین اور چمن سے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی جمعیت علمائے اسلام اور پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینکڑوں کارکنوںاحتجاجی ریلیوں کے صورت میں کوئٹہ کی طرف روانہ ہوگئے۔