|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2024

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سےکوئی اتحادنہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کو لے کر آئے ہیں وہ سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں، انتخابات سے ملک میں معاشی استحکام آتا ہے لیکن ان انتخابات سے ملک میں معاشی عدم استحکام آئے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ خیرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورہوں گے۔