|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2024

تربت: پی بی 25 کیچ 1 اور پی بی28 کیچ 4 کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم۔ الیکشن کمیشن نے متعلقہ حلقوں کے آر اوز کو 22 فروری کو اسلام آباد میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں نیشنل پارٹی نے مخالف پارٹی امیدواروں پر بڑے پیمانے پر دھاندلی اور انتخابی نتائج کی تبدیلی کا الزام لگایا ہے۔

نیشنل پارٹی نے ان حلقوں کے نتائج روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔ نیشنل پارٹی کے وکیل جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے روز نامہ آزادی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آج بدھ کو سماعت کے دوران دونوں حلقہ جات کے آر اوز کو اپنے رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد نے کامیاب امیدواروں کے حتمی نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا ہے۔