|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2024

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمر ایوب ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اسد قیصر نے عمران خان سے ملاقات کیس جس میں عمران خان نے انہیں سیاسی جماعتوں سے مشاوت کا ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسدقیصر سےکہا تمام فیصلے سیاسی قیادت کی مشاورت سے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر سےکہا کہ سیاسی قیادت حکومت سازی کی تیاری کرے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے خیبرپختونخوا سے نئی سیاسی جماعت سے اتحاد پر مشاورت کی گئی اور بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو اتحاد کا ٹاسک دے دیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے، مجھے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔