کوئٹہ:بلوچستان سے نومنتخب آزاد رکن اسمبلی مولوی نور اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت نہیں کی تاہم بلوچستان حکومت سازی میں ساتھ دوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولوی نور اللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نومنتخب رکن قومی اسمبلی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی
اس دوران ان سے بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے اس موقع پر بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے دیگر اراکین اسفند یار خان کاکڑ، لیاقت علی لہڑی بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی صرف حکومت سازی میں ساتھ دوں گاانہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران 2 آزاد اراکین اسفند یار کاکڑ اور لیاقت لہڑی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہیں۔