|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2024

کوئٹہ :وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان میں مغربی ہوائوں کا ایک اور سسٹم داخل ہو گیاہونے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

گزشتہ شب کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں جس میں کوئٹہ،قلات، زیارت،چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسی خیل اورکوہلومیںاتوار کو تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت05 ،بارکھان 07، دالبندین09، گوادر 15، قلات02، خضدار12، لسبیلہ12، نوکنڈی16، سبی12، تربت16 اورژوب میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا

گیاآج پیر کوکوئٹہ، زیارت،چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔بارش اور ہوائیں چلنے کے بعد گیس پریشر کم اور بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے سردی کی وجہ سے لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ گیس پریشر کی کمی اور بجلی کی آنکھ مچولی اور کم وولٹیج کا نوٹس لیکر لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔