کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ مخالفین اپنی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر سوشل میڈیا پر من گھڑت جھوٹی بے بنیاد خبرین پھیلا کر ہماری سیاسی شاخ کو نقصان پہنچانے کو نا کام کوششیں کر رہے ہیں جس میں انہیں نا کامی ذلت کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا سوشل میڈیا پرگمراہ کن روڈ بلاک کر نے کی خبر کو مسترد اور اسکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور عوام کیلئے تکلیف کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کر تے ہیں کیونکہ سیاسی مخالفین روڈ بلاک کر نے کی جھوٹی افواہیں پھیلا کر عوام کے عزت نفس سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں
اور اپنی گمراہ کن مہم سے عوام کیلئے ہیجان اور مشکلات پریشانی کا باعث بن رہے ہیں اس طبرح کی جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام کیلئے کوئی اچھا کام نہیں کر رہے انکا کہنا تھا کہ ہماری سیاست منتشر، تذبذب، والی سیاست نہیں بلکہ تعمیری اور مستقل مزاج پر مشتمل ہے اور ہم نے ہمیشہ عوام کے مفاد کیلئے عزیز گردانتے ہوئے اجتماعی نوعیت کے منصوبوں اور اقدام کو پروان چڑھاتے ہیں اور یہی ترقی کی راہ داری ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین جھوٹی خبریں پھیلا کر اس کا سہارا لینے کی بجائے متعلقہ سرکاری محکمے کی جانب سے آفیشل نوٹیفیکیشن ہے تو اسکو منظر عام پر لائیں تاکہ انہیں اپنی اصلیت کا اندازہ ہو سکے۔